شہریار خان کا سینیٹر کو مفت ٹکٹیں دینے سے انکار

خریدنے کے کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی: چیئرمین پی سی بی

ہفتہ 25 فروری 2017 16:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے سینیٹر سعود مجید کو فائنل میچ کیلئے مفت ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کیلئے بھی جیب سے ٹکٹ خرید رہے ہیں اور سب کو اس کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امورکے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیداہوگئی جب سینیٹر سعود مجید نے چیئرمین پی سی بی سے لاہور میں شیڈول پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں مانگ لیں۔

شہریارخان نے مفت ٹکٹیں دینے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ اپنی فیملی کے ٹکٹ بھی جیب سے خرید رہا ہوں، سب کو اس کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی، ایونٹ کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کیلئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔
وقت اشاعت : 25/02/2017 - 16:43:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :