تجارت کو سیاست سے الگ کیا جائے،بارڈر کی بندش سے اب تک اربوں کا نقصان ہوا ہے،میرویس یوسفزئی

پاک افغان حکام فوری طور پر چمن اورطورخم بارڈر کو کھول دیں،طورخم کی بندش عالمی تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، افغان ٹریڈ کمشنر میر ویس

پیر 27 فروری 2017 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) افغان ٹریڈ کمشنر میر ویس یوسفزئی نے چمن اور طور خم بارڈر کو کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت کو سیاست سے الگ کیا جائے،بارڈر کی بندش سے اب تک اربوں کا نقصان ہوا ہے۔پشاور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے افغان ٹریڈ کمشنر میرویس یوسفزئی نے کہا ہے کہ بارڈرکی بندش سے دونوں ممالک کا نقصان ہو رہا ہے،خیبرپختونخوا حکومت سے بات کی مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

(جاری ہے)

پاک افغان حکام فوری طور پر چمن اورطورخم بارڈر کو کھول دیں،طورخم کی بندش عالمی تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا پولیس بھی ٹرانسپورٹروں کو تنگ کررہی ہے،کسٹم حکام بھی بہانے بنا کرڈرائیوروںسے پیسے بٹوررہے ہیں۔اس موقع پر نیوز کانفرنس میں پاک افغان ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ بارڈر کی بندش سے اب تک اربوں کا نقصان ہوا ہے،تجارتی سرگرمیاں بند ہونے پر تاجروں کے گھروں میں فاقے ہیں،تاجروں کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ بند کی جائے۔
وقت اشاعت : 27/02/2017 - 22:01:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :