پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 201رنز کا ہدف دےدیا

منگل 28 فروری 2017 22:47

پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 201رنز کا ہدف دےدیا
شارجہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین28فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 201رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ شارجہ میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لیوک رائٹ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 31 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن رائٹ 12 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔

احمد شہزاد نے کیون پیٹرسن کے ساتھ ملکر جارحانہ بیٹنگ کو جاری رکھا ، شہزاد نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوںکی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ پیٹرسن 22 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے۔روسوو اور سرفراز 17،17 ،انور علی 20اور سعد نسیم 9رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،کوئٹہ کی ٹیم آخری 5اوورز میں 4وکٹیں کھو کر محض 47رنز بنا سکی ۔

(جاری ہے)

پشاور کے لیے وہاب ریاض نے 3جبکہ حسن علی اور سیمی نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ دونوں ٹیموں میں 3،3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پشاور نے ڈیوڈ ملان، کرس جورڈن اور حارث سہیل جب کہ کوئٹہ نے لیوک رائٹ، سعد نسیم اور انورعلی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔دوسرے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ٹکراﺅ بدھ کو ہوگا جس میں شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی، فاتح الیون اور پہلے پلے آف میں ناکام سائیڈ کے 3 مارچ کو دبئی میں شیڈول میچ میں سرخرو ہونے والی ٹیم ٹائٹل کیلیے جنگ لڑے گی۔

وقت اشاعت : 28/02/2017 - 22:47:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :