بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان ایک بھی ٹرافی نہیں جیت سکا

بابر نے ون ڈے ورلڈ کپ، 2 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپس، 2 ایشیاء کپ ، پی ایس ایل میں قیادت کے فرائض نبھائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 1 اپریل 2024 14:34

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان ایک بھی ٹرافی نہیں جیت سکا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اپریل 2024ء ) بابر اعظم مسلسل 3 آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپس میں پاکستان کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بابر اعظم سے ملاقات کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹ میں گرین شرٹس کی قیادت دوبارہ سونپ دی ہے۔ شاہین آفریدی کو کپتانی ملنے کے بعد محض ایک ٹی ٹونٹی سیریز میں قیادت کا موقع فراہم کیا گیا، جس میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء، ٹی20 ورلڈ کپ 2022ء اور آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء کھیلا تاہم کوئی ایونٹ نہیں جیت سکا۔ اسی طرح ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ایشیاء کپ میں بابراعظم نے 2022ء اور 2023ء میں قومی ٹیم کی کپتانی کی اور وہاں بھی ٹائٹل حاصل کرنے سے محروم رہی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابراعظم 2022ء سے پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض نبھا رہے ہیں تاہم مسلسل تین سیزن بطور کپتان کھیلنے کے باوجود ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں ناکام رہے ہیں۔ دوسری جانب قیادت سے سبکدوش کیے گئے شاہین آفریدی 2 مرتبہ 2022ء اور 2023ء میں لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جتوانے میں کامیاب رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/04/2024 - 14:34:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :