پی ایس ایل فائنل،ٹیمیں 4 مارچ کو لاہور پہنچیں گی

تمام راستے ریڈ زون میں تبدیل ،کھلاڑیوں کیلئی4 ہیلی کاپٹرز موجود ہوں گے

بدھ 1 مارچ 2017 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز 4مارچ کو لاہور پہنچیں گے۔تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سیکورٹی ایجنسیوں، پولیس، رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کیلئی4 ہیلی کاپٹرز موجود ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو سیکورٹی کے حصار میں لانے کے ساتھ 3 مختلف راستوں کو روٹ پلان میں شامل کیا جائے گا۔میچ سے 3 گھنٹے قبل شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت ہوگی، موبائل فون، سگریٹ، ماچس، بیٹری، لائٹر ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 13:35:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :