پی ایس ایل فائنل ، لاہور میں چلنے والی ٹورسٹ ڈبل ڈیکر بس تین روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ

بدھ 1 مارچ 2017 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) پی ایس ایل ٹو کے فائنل کے انعقاد کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت لاہور میں چلنے والی ٹورسٹ ڈبل ڈیکر بس تین روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ڈبل ڈیکر بس جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز سیاحوں کے لئے بند رہے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چلنے والی یہ بس سیاحوں کو شہر کی سیر کروانے کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور سے چلتی ہے بس کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہی
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 16:56:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :