شاہد آفریدی نے 37ویں سالگرہ منائی

بدھ 1 مارچ 2017 18:10

شاہد آفریدی نے 37ویں سالگرہ منائی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے زندگی کی 37بہاریں دیکھ لیں ۔شاہد خان آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے اور انہوںنی1996 میں صرف 16 سال کی عمر میں ون ڈے ڈیبیو کیا اور دوسرے ہی میچ میں 36 گیندوں پر اس وقت کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے عالمی شہرت پانے والے شاہد بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچوں میں 5 سنچریاں اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت1716 رنز بنارکھے ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 156 رنز رہا۔ آفریدی نے لیگ اسپن بائولنگ کے ذریعے 48وکٹیں بھی حاصل کیں۔398ون ڈے میچز میں بوم بوم کے بلے نے 8064 رنز اگلے جس میں 6 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ جبکہ انہوںنی398 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ 97 ٹی ٹونٹی میچوں میں آفریدی نے 4 نصف سنچریوں کی بدولت 1315 رنز بنائے اور 97 وکٹیں لے کر اب تک ٹی ٹونٹی کرکٹ کے کامیاب ترین بائولر ہیں۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 18:10:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :