گپٹل کی طوفانی اننگز، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی، پانچواں اور فیصلہ کن میچ 4 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا

بدھ 1 مارچ 2017 19:45

گپٹل کی طوفانی اننگز، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) مارٹن گپٹل نے 180 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں 7 وکٹ سے فتح دلا دی۔ 5 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز سکور کیے، کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے 59 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 72 رنز سکور کیے، فاف ڈوپلیسی نی67 رنز کی اننگز کھیلی، ہاشم آملہ 40، وین پارنل 29، کرس مورس 28 اور جے پی ڈومنی 25 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں سکورر رہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیتن پٹیل نے 2 جبکہ مچل سینٹنر، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور جیمز نیشام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے اوپنر مارٹن گپٹل کی جارحانہ اننگز کی بدولت ہدف 45 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گپٹل نے 138 گیندوں پر 11 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 180 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، راس ٹیلر نے 66 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے 2 جبکہ کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔بلیک کیپس کی فتح کے ساتھ ہی 5 ون ڈے میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی ہے، پانچواں اور فیصلہ کن میچ 4 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 19:45:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :