جنوبی افریقن وکٹ کیپر ڈی کوک انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی بار گولڈن ڈک کا شکار

بدھ 1 مارچ 2017 20:35

جنوبی افریقن وکٹ کیپر ڈی کوک انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی بار گولڈن ڈک کا شکار
ہیملٹن ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) سٹار جنوبی افریقن وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی بار گولڈن ڈک کا شکار ہوئے، کوک نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں پہلی ہی گیند پر رنزکا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، کوک 123 انٹرنیشنل میچز کے بعد پہلی بار گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔

(جاری ہے)

کوک کو 16 ٹیسٹ، 78 ون ڈے اور 30 ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 20:35:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :