لاہور نہ جا پانے کا بے حد افسوس ہے تاہم امید ہے فائنل میچ زبردست ہوگا: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کا پیغام

muhammad ali محمد علی بدھ 1 مارچ 2017 18:57

شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کا پیغام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز نے فائنل کھیلنے کیلئے لاہور جانے سے معذرت کر لی ہے۔ کوئٹہ کے لیوک رائٹ، کیون پیٹرس اور ٹائل ملز کا ایک خصوصی ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

پیغام میں کھلاڑیوں کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھی کرکٹرز اور پاکستانی شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ فائنل کھیلنے کیلئے لاہور نہیں جا پائیں گے۔ تاہم وہ اپنی ٹیم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور امید ہے لاہور میں ہونے والا فائنل میچ زبردست رہے گا۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 18:57:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :