پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو مفت پارکنگ فراہم کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 1 مارچ 2017 19:11

پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو مفت پارکنگ فراہم کرنے کا فیصلہ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مارچ2017ء) پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو مفت پارکنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پارکنگ کمپنی نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس فائنل میچ دیکھنے کا ٹکٹ ہو گا انہیں فائنل کے روز پارکنگ کیلئے مخصوص کی گئی جگہ پر گاڑی کو مفت ہی پارک کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ٹکٹس رکھنے والے افراد کو اپنے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا تب ہی انہیں مفت کار پارکنگ کرنے دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 01/03/2017 - 19:11:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :