پاکستان سپر لیگ ،کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 127رنز کا ہدف دیدیا

بدھ 1 مارچ 2017 22:53

پاکستان سپر لیگ ،کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 127رنز کا ہدف دیدیا
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مارچ ۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوسرے کوالیفائنگ فائنل میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 127رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

شارجہ میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کے اوپننگ بلے باز کرس گیل اور بابر اعظم نے ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن کرس گیل صرف 17 رنز ہی بناسکے جب کہ بابر اعظم 25 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان کمار سنگاکارا بھی 17 رنز تک محدود رہے۔شعیب ملک 25رنز بنا کر رن آﺅ ٹ ہوئے ،روی بوپارہ اور عماد وسیم 14،14جبکہ کیرون پولارڈ 5اور سہیل خان بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے۔یاد رہے کہ قواعد کے مطابق پہلے پلے آف کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز براہ راست فائنل تک رسائی کی حقدار بن چکی، دوسرے میچ میں ناکامی سے دوچار ہونے والی سائیڈکا سفر آج تمام ہوجائےگا جبکہ فاتح الیون کو پہلے پلے آف میں ناکام پشاور زلمی کی دیوار گرانا ہوگی۔

وقت اشاعت : 01/03/2017 - 22:53:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :