آل کراچی چیئر مین ولی محمد ولی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے

منگل 7 مارچ 2017 23:04

آل کراچی چیئر مین ولی محمد ولی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) گل بلوچ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام گل بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم صدیق گوٹھ پر جاری آل کراچی چیئر مین ولی محمد ولی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے پہلے میچ میںملیر اسٹارنے کالونی اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ملیر اسٹار کی جانب سے عمران ،ناصر ،منیر ،شہریار اور محمد عمر نے گول کئے جبکہ کالونی اسپورٹس کی جانب سے ریحان ،ارسلان ،منیر احمد اور مرتضیٰ نے گول اسکور کئے۔

کھیلے گئے دوسرے میچ میں ہنٹر اسپورٹس کوہی گوٹھ نے ڈسٹرکٹ ملیر کے معروف ملیر نیشنل فٹ بال کلب کو 2-1سے شکست دیدی۔کھیلے گئے تیسرے میچ میں عمر اسٹار نے اصلاح اسپورٹس لیاری کو 2-0سے زیر کردیا۔
وقت اشاعت : 07/03/2017 - 23:04:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :