آئی سی سی نے ایک بار پھر بھارتی کر کٹ بورڈ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تنقید پر جرمانہ کرنے کے بجائے میچ ریفری اور امپائرز کوہی تبدیل کر دیا

منگل 14 مارچ 2017 19:59

آئی سی سی نے ایک بار پھر بھارتی کر کٹ بورڈ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی )نے ایک بار پھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے دیے ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو تنقید پر جرمانہ کرنے کے بجائے میچ ریفری اور امپائرز کو تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت آسٹریلیا سیریز میں ڈی آر ایس تنازع ، بنگلور ٹیسٹ کے تیسرے دن اسٹیو اسمتھ ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے ،بلے باز نے مشورے کی خاطر ڈریسنگ روم کی جانب دیکھنا شروع کر دیا ، ویرات کوہلی چیختے چلاتے پچ پر پہنچ گئے ،اسٹیو اسمتھ تو ریویو لیے بغیر میدان سے باہر چلے گئے لیکن بھارتی کپتان نے نہ صرف حریف بلے باز پر جملے کسے بلکہ امپائرز کے ساتھ بھی الجھتے دکھائی دیے۔

آئی سی سی نیکوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر ویرات کوہلی کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے اپنے میچ آفیشلز ہی تبدیل کر دیے ، جمعرات سے رانچی سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں نائجل لانگ اور ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر نہیں ہونگے ، کرس براڈ کی جگہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان رچی رچرڈ سن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 14/03/2017 - 19:59:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :