بکیز سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر مجھے اور میرے اہل خانہ کو دھمکیاں دی گئیں: شاہزیب حسن

muhammad ali محمد علی بدھ 15 مارچ 2017 20:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2017ء) شاہزیب حسن نے بتایا ہے کہ بکیز سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر مجھے اور میرے اہل خانہ کو دھمکیاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں کراچی کنگز کے شاہزیب حسن نے پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہزیب حسن سے گزشتہ روز 5 گھنٹے جبکہ بدھ کے روز 3 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔ شاہزیب حسن نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا کو بتایا ہے کہ مجھ سے پی سی بی کو آگاہ کرنے میں تاخیر ہوئی تاہم میں نے کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ میرے خاندان کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کے باعث پی سی بی کو اس تمام معاملے سے آگاہ نہ کر پایا۔
وقت اشاعت : 15/03/2017 - 20:29:19