ایم ایس دھونی دوارکا کے ہوٹل میں لگنے والی آگ میں جلنے سے بال بال بچ گئے ،سامان جل گیا

جمعہ 17 مارچ 2017 12:40

ایم ایس دھونی دوارکا کے ہوٹل میں لگنے والی آگ میں جلنے سے بال بال بچ گئے ،سامان جل گیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی دوارکا کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ میں جلنے سے بال بال بچ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی ڈومیسٹک چمپئن شپ وجے ہزارے ٹرافی میں جھاڑکھنڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ،ْدھونی کی ٹیم سینی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اس کا مقابلہ دوارکا میں بنگال کی ٹیم سے ہوگا۔

(جاری ہے)

دھونی سمیت جھاڑکھنڈ کی پوری کرکٹ ٹیم دوارکا کے جس ہوٹل میں مقیم ہے اس سے ملحقہ شاپنگ مال میں صبح 5 بج کر 30 منٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی جھاڑکھنڈ ٹیم کے سارے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو تو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تاہم اس واقعہ میں ان کا سارا سامان جل گیا۔ واقعہ کے بعد وجے ہزارے ٹرافی کا سیمی فائنل مؤخر کردیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/03/2017 - 12:40:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :