ڈیرن سیمی تاحال اپنے دورہ پاکستان کے سحرمیں مبتلا، سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو نے دھوم مچا دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 مارچ 2017 23:29

ڈیرن سیمی تاحال اپنے دورہ پاکستان کے سحرمیں مبتلا، سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو نے دھوم مچا دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ2017ء) ڈیرن سیمی تاحال اپنے دورہ پاکستان کے سحرمیں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ فائنل کیلئے کیے گئے پاکستان کے دورے کے سحر میں تاحال مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

سیمی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے دورہ لاہور کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس نے خاصی دھوم مچائی ہے۔ ویڈیو میں ڈیرن سیمی سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو لاہور ائیرپورٹ سے ہوٹل تک سخت سیکورٹی حصار میں لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کی مدد سے غیر ملکی کرکٹرز کو یہ پیغام بھی پہنچا ہے کہ پاکستان کرکٹ میچز کے انعقاد کیلئے ایک محفوظ ملک ہے۔

وقت اشاعت : 17/03/2017 - 23:29:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :