ایف آئی اے سے تحقیقات کی مخالفت، نجم سیٹھی پر سابق کرکٹرز کی تنقید

بدھ 22 مارچ 2017 16:30

ایف آئی اے سے تحقیقات کی مخالفت، نجم سیٹھی پر سابق کرکٹرز کی تنقید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) سابق کر کٹرز نے کہا ہے کہ پی سی بی کسی صورت شفاف انکوائری نہیں کر سکتا۔ نجم سیٹھی کے اعتراضات نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے معاملہ پر پی سی بی اور ایف آئی اے کے درمیان محاذ کھول دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کر کٹرز نے نجم سیٹھی کے رویہ کو ناقابل فہم قرار دیدیا۔ پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معاملہ پراسرار لگتا ہے۔

(جاری ہے)

سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ خالد محمود نے بھی پی سی بی کی طرف سے سپاٹ فکسنگ کی ازخود تحقیقات کرنے پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ خالد محمود کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ محمد عامر کے معاملے کی سکاٹ لینڈ یارڈ نے انکوائری کی، کرکٹ میں کرپشن کی شفاف تحقیقات کے راستے میں پی سی بی ڈھال بن کر کھڑا نظر آتا ہے۔ نجم سیٹھی کے ایف آئی اے سے تحقیق پر اعتراض کو سابق گگلی ماسٹر عبدالقادر نے بھی ناقابل فہم قرار دے دیا ہے جبکہ ماضی کے ٹیسٹ کرکٹر سلیم الطاف نے نجم سیٹھی کی منطق کو سمجھ سے بالاتر قرار دیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/03/2017 - 16:30:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :