ویرات کوہلی کرکٹ کے ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیئے گئے

جمعرات 23 مارچ 2017 12:04

ویرات کوہلی کرکٹ کے ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیئے گئے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23مارچ ۔2017ئ) ایک آسٹریلوی اخبار نے ویرات کوہلی کو کرکٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا۔آسٹریلوی اخبار”ٹیلی گراف“ کے لکھاری بین ہورن نے اپنے کالم میں لکھا کہ بھارتی کپتان کھلے عام دھونس جمانے میں مصروف ہیں ، آئی سی سی اور بی سی سی آئی میں یہ جرات بھی نہیں رہی ہے کہ وہ انہیں کنٹرول کرسکیں، سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر جیف لاسن کہتے ہیں کہ کوہلی کو اب بڑا ہوجانا چاہیے، ٹیم کی قیادت اہم ذمہ داری ہوتی ہے لیکن کوہلی کا رویہ بہت خراب ہے ،دوسری طرف بھارتی اخبار” ہندوستان ٹائمز “نے الزام عائد کیا کہ آسٹریلوی میڈیا پوری سیریز کے دوران ہی میزبان ٹیم کیخلاف نفرت انگیز مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بھی کوہلی کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ” آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو کھیلوں کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دیا جس پر میں آسٹریلوی میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے کوہلی کو ایک فاتح اور صدر تسلیم کیا۔

(جاری ہے)



وقت اشاعت : 23/03/2017 - 12:04:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :