پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 30 مارچ کو کھیلا جائے گا

قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو جمیکا میں شروع ہوگا

پیر 27 مارچ 2017 12:57

پورٹ آف سپین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 30 مارچ کو پورٹ آف سپین میں کھیلا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کو چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے ،ْبارباڈوس میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی شیڈول کے مطابق ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 30 مارچ کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

تیسرا میچ یکم اپریل کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا اور چوتھا میچ 2 اپریل کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 7 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دوسرا ون ڈے میچ 9 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو جمیکا میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے بارباڈوس میں شروع ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10مئی سے ڈومینیکا میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے جبکہ ٹیسٹ کی ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کریں گے۔
وقت اشاعت : 27/03/2017 - 12:57:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :