2ون ڈے میچوں کی سیریز ، زمبابوے جون میں سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

منگل 28 مارچ 2017 16:23

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء)زمبابوین کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں سکاٹ لینڈ کا دورہ کریگی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی یہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلی باہمی سیریز ہو گی ، دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف ایک بار مدمقابل آچکی ہیں جب گزشتہ برس بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں دونوں کا ٹاکرا ہوا تھا اور اس میچ میں زمبابوین ٹیم 11 رنز سے فتح یاب رہی تھی ،طے شدہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 15 جبکہ دوسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جون کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 16:23:42