بہترین کرکٹر کی سرگار فیلڈ سوبرز ٹرافی بھارتی سپنر ایشون کے سپرد

آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر سال 2016 کی ٹرافی روی چندرہ ایشون کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی سونپ گئی

منگل 28 مارچ 2017 18:30

دھرم شالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر سال 2016 کی ٹرافی جیتنے والے بھارتی آف اسپنر روی چندرہ ایشون کو سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی سونپ دی گئی۔14 ستمبر 2015 سے 20ستمبر 2016 کے درمیان ایشون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سال کے بہترین کرکٹر کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹر ا?ف دی ایئر کا ایوارڈ بھی لے اڑے تھے۔

انہوں نے اس عرصے میں آٹھ ٹیسٹ میچوں 48 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 336 رنز اسکور کیے جبکہ 19 ٹی20 میچوں میں بھی 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔انہوں نے سال کے بہترین کرکٹر کی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے ساتھ ساتھ بہترین ٹیسٹ کرکٹر کی ٹرافی بھی عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی کرکٹرز کپیل دیو اور سنیل گاوسکر سے منگل کو وصول کی۔

(جاری ہے)

ایشون نے ایوارڈ کے حصول پر ا?ئی سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایوارڈز سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور یہ لمحات ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

روی چندرہ ایشون نے 2015 کا اختتام عالمی نمبر ایک ٹیسٹ باؤلر کی حیثیت سے کیا اور پھر 2016 میں یہ عہدہ چھننے پر دو بار اس پر دوبارہپ قبضہ کیا۔رواں سال ان کے ہم وطن اسپنر رویندرا جدیجا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے انہیں اس منصب سے محروم کردیا اور اب وہ عالمی درجہ بندی میں دوسرے بہترین باؤلر ہیں۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 18:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :