ٹنڈولکر نے کرکٹ میدانوں میں بے مثال کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 13:43

ٹنڈولکر نے کرکٹ میدانوں میں بے مثال کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2017ء) سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر نے کرکٹ میدانوں میں بے مثال کامیابی کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ میڈیا ارپورٹ کے مطابق ٹنڈولکر نے معروف گلوکار سونونگم کے ساتھ نئی ڈیجیٹل اپلیکیشن کیلئے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کرایاجس کے ابتدائی بول’’ گیند آئی، بلا گھمایا، مارا چھکا، سچن، سچن، ناچو ناچو سب کرکٹ والی بیٹ پر ‘‘۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ماسٹر بلاسٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ساتھ تمام 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے کرکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ موسیقی سے آپ کو اپنے جذبات کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے ،ْبیٹنگ سے قبل اس کی بدولت خود کو پٴْرسکون بھی رکھا جاسکتا ہے، میں کئی طرز کی موسیقی سے لطف اندوز ہوتا ہے ،ْمجھے اسپینش گیت بھی اچھے لگتے ہیں، اگرچہ میں ان کی الفاظ کو مکمل طور پر سمجھ نہیں پاتا۔
وقت اشاعت : 01/04/2017 - 13:43:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :