تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اپریل 2017 23:11

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف
پورٹ آف سپین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم اپریل ۔2017ئ) 4ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 138رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ پورٹ آف سپین میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو احمد شہزاد اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا۔ احمد شہزاد پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر 4 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے، نئے آنے والے بلے باز عماد وسیم کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔

تیسری وکٹ پر کامران اکمل اور بابراعظم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 88 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 92 تک پہنچا تو کامران اکمل 48 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔کامران اکمل کی جارحانہ بیٹنگ کے بعد شعیب ملک 2 اور بابراعظم 43 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد کی اننگز کا خاتمہ 3رنز پر ہوا جبکہ وہاب ریاض 1رن بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان بھی 21رنز بنا کر آخری اوور میں رن آﺅٹ ہوگئے اور گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 137رنز بنالیے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمول بدری نے 2، سنیل نارائن، کارلوس براتھویٹ،ولیمز اور مارلن سیموئلز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ گرین شرٹس نے 4 میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں کامیابی حاصل کی اور دونوں میچز میں شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
وقت اشاعت : 01/04/2017 - 23:11:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :