سابق کیوی بلے باز پیٹر فولٹن کا فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

منگل 4 اپریل 2017 22:56

سابق کیوی بلے باز پیٹر فولٹن کا فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2017ء) نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز پیٹر فولٹن نے انٹرنیشنل کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

38 سالہ فولٹن کو 23 ٹیسٹ، 49 ون ڈے اور 12 ٹی ٹونٹی میچز میں کیوی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں وہ کنٹربری کی نمائندگی کر رہے تھے اور انہوں نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا، وہ چار برسوں میں تین بار پلنکٹ شیلڈ ٹائٹلز جیتنے والی کنٹربری ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ ۔
وقت اشاعت : 04/04/2017 - 22:56:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :