اشیش نہرا آئی پی ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے لیفٹ آرم بائولر بن گئے

جمعرات 6 اپریل 2017 22:37

اشیش نہرا آئی پی ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے لیفٹ آرم بائولر بن گئے
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2017ء) دفاعی چیمپئن سن رائزرز حیدرآباد کے فاسٹ بائولر اشیش نہرا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ سو وکٹیں مکمل کرنے والے پہلے لیفٹ آرم بائولر بن گئے، نہرا نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں 2 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، نہرا آئی پی ایل کی تاریخ میں سو وکٹیں لینے والے مجموعی طور پر آٹھویں بائولر بن گئے ہیں، اس سے قبل لاستھ مالنگا، امیت مشرا، ڈیوائن براوو، پیوش چاولہ، ہربھجن سنگھ، ونے کمار اور ایشون بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں۔ لاستھ مالنگا 143 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 06/04/2017 - 22:37:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :