بابر اعظم نے سعید انور کا 24سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ دیا

اتوار 9 اپریل 2017 23:10

بابر اعظم نے سعید انور کا 24سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ دیا
گیانا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اپریل ۔2017ئ)قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے سابق اوپنر سعید انور کا 24سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

22سالہ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں اپنی 25ویں اننگز میں کیریئر کی 5ویں سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ کم ترین اننگز کھیل کر 5ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور پاکستان کے تیز ترین بلے باز بن گئے۔اس فہرست میں بابر اعظم سے آگے جنو بی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ہیں جنہوں نے 19اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔پاکستان کے لیے سابق اوپنر سعید انور نے 1993ءمیں اپنی 39ویں اننگز میں 5ویں سنچری سکور کی تھی ۔
بابر اعظم نے سعید انور کا 24سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ دیا
وقت اشاعت : 09/04/2017 - 23:10:16