وزیراعلیٰ شہبازشریف کی دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پیر 10 اپریل 2017 22:49

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میںکامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ بابراعظم کی شاندار سنچری اور حسن علی کی عمدہ بائولنگ نے پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور بلاشبہ پاکستان کی کامیابی محنت اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبے میں ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کر کے فتح حاصل کی اوراعلیٰ کارکردگی دکھائی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ ون ڈے میچوں میں بھی پاکستانی کھلاڑی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔
وقت اشاعت : 10/04/2017 - 22:49:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :