2016 میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز کی فہرست جاری

بروک لیسنر 12 ملین ڈالر کیساتھ پہلے،جون سینا 8 ملین ڈالر کیساتھ دوسرے ،رینڈی اورٹن 1.9 ملین کیساتھ آخری نمبر پر موجود

منگل 11 اپریل 2017 17:34

2016 میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز کی فہرست جاری
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء) ڈبلیو ڈبلیو ای میں 2016 میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے ریسلرز کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق سابق یو ایف سی چیمئن بروک لیسنر 12 ملین ڈالر کیساتھ سب سے زیادہ پیسے کمانے والے ریسلر بن گئے،دلچسپ بات یہ ہے کہ سال 2016 کے دوران بروک لیسنر نے بمشکل چند فائٹ میں ہی حصہ لیا لیکن اس کے باوجود کمائی کرنیوالی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردی فہرست میں جون سینا 8 ملین ڈالر کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ حیران کن طور پر رینڈی اورٹن صرف 1.9 ملین ڈالر کیساتھ سب سے کم کمانے والوں میں شامل ہیں۔ریسلر مینیا میں عروج کے بعد ریٹائر ہونے والے انڈر ٹیکر صرف 2 ملین ڈالر پیسے کمانے والے ریسلر ہیں،فہرست میں سیٹھ رولینز2 ملین ڈالر،شین میک مہن 2.2 ملین ڈالر،ڈین ایمبروز2.7 ملین ڈالر،رومن رائنز 3.5 ملین ڈالراور ٹرپل ایچ 3.8 ملین ڈالر کماسکے۔
وقت اشاعت : 11/04/2017 - 17:34:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :