آئی سی سی آئین، ترامیم ناکام بنانے کیلیے بھارتی جوڑ توڑ شروع

بدھ 12 اپریل 2017 16:29

آئی سی سی آئین، ترامیم ناکام بنانے کیلیے بھارتی جوڑ توڑ شروع
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2017ء) بھارت نے آئی سی سی آئینی ترامیم کی کوشش ناکام بنانے کیلیے جوڑ توڑ شروع کردیا، آسان ترین ہدف بنگلادیش کو نئے سبز باغ دکھانے کا منصوبہ بنالیا گیا۔

(جاری ہے)

رواں ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ شیڈول ہے جس میں کونسل کے آئین میں ترامیم اور ریونیو شیئرنگ ماڈل کی منظوری دی جائے گی، دولت کی وجہ سے دنیا کا مضبوط ترین بھارتی بورڈ ان اصلاحات کی روز اول سے ہی مخالفت کررہا ہے، فروری میں ہونے والے اجلاس میں اس وقت اس کی کوششیں رائیگاں ہوگئی تھیں جب 10 میں سے 8 بورڈز نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا، اب بھارت نے زیادہ ممبران کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش میں باہمی سیریز کے جال ایک بار پھر پھیلانا شروع کردیے ہیں۔

دوسری جانب بورڈ میں تعینات سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی اسی سلسلے میں بدھ کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے میٹنگ طے ہے، بی سی بی نے پہلے تو قرارداد کے حق میں ووٹ دے دیا مگر اب اس کی جانب سے مخالفت کیلیے پر تولے جارہے ہیں۔ اس میٹنگ میں آئی سی سی اصلاحات اور ریونیو شیئرنگ کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش ہوگی۔
وقت اشاعت : 12/04/2017 - 16:29:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :