جرمنی،فٹبال ٹیم پر حملے کے الزام میں 2 افرادگرفتار

جمعرات 13 اپریل 2017 11:11

جرمنی،فٹبال ٹیم پر حملے کے الزام میں 2 افرادگرفتار
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2017ء) جرمنی میں بوروسیا ڈوٹمنڈ کی فٹ بال ٹیم کی بس پر حملے کے الزام میں 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دفتر استغاثہ کی ترجمان نے کہاہے کہ یہ دونوں انتہا پسند ہیں اور ان کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک حملے کا پس منظر واضح نہیں ہو سکا ہے۔واضح رہے کہ بوروسیا ڈورٹمنڈ کی ٹیم کی بس کو 2 روز قبل اس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ ہوٹل سے سٹیڈیم کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 13/04/2017 - 11:11:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :