باجوڑایجنسی کے بینظیر شہید ہال میں بیڈمنٹن کے مقابلوں کا آغاز‘ مجموعی طورپر 16ٹیموں کی شرکت

بدھ 18 جنوری 2017 14:36

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) باجوڑایجنسی کے بینظیر شہید ہال میں بیڈمنٹن کے مقابلوں کا آغاز‘ مجموعی طورپر 16ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔پولیو ورکر روح اللہ شہید کے نا م سے ہر سال ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے ۔محکمہ صحت باجوڑ،محکمہ کھیل باجوڑ ، پولیٹیکل انتظامیہ اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس فاٹا کے شکرگزار ہے ۔

روح اللہ نے قومی مقاصد کے حصول کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیاہے ۔ ان خیالات کااظہار ایجنسی سرجن باجوڑ ڈاکٹر عبدالحق نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے ایونٹ سے ہمارے پولیو ورکرز کو حوصلہ ملتی ہے اور مزید دلجمعی کیساتھ پولیو کیلئے کام کریں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے کہا کہ آج سے دوسال پہلے روح اللہ نے قومی مہم میں حصہ لیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیاتھا اور محکمہ کھیل انشاء اللہ ہر سال تسلسل کیساتھ اس کا انعقاد کریگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر روح اللہ شہید کے والدکے علاوہ ایسوسی ایشن عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے بہت بڑی تعداد موجودتھی ۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طورپر 16ٹیمیں شرکت کررہی ہے اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ کے بنیادپر کھیلا جائیگا ۔ یادرہے کہ محکمہ سپورٹس باجوڑ نے تحصیل کی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقادکا سلسلہ شروع کررکھاہے ۔ بیڈمنٹن کے علاوہ ڈگری کالج نواگئی کے گرائونڈ پر کرکٹ اور خزانہ کے مقام پر والی بال کے ایونٹ جاری ہے جبکہ مزید ایونٹس بھی جلد شروع ہونگے ۔ روح اللہ شہید کے والد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر محکمہ کھیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسطرح یادرکھنے سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی سلسلہ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں