بھمبر کو سی پیک میںشامل کر نے سے بھمبر ایک بڑا صنعتی زون بنے گا ،وسیم طا رق

منگل 24 جنوری 2017 16:07

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) مرزا وسیم طا رق نے کہا ہے کہ بھمبر کو سی پیک میںشامل کر نے سے بھمبر ایک بڑا صنعتی زون بنے گا بھمبر کو صنعتی زون میں شامل کر نے پر ضلع بھمبر کے عوام چا ئنہ حکومت ،قائد عوام وزیر اعظم پا کستا ن محمد نوازشر یف ،وزیر اعظم آزادکشمیر را جہ فا روق حید ر خا ن اورقائم مقام وزیر اعظم چو ہدری طا رق فا روق کے شکر گزار ہیں۔

ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ثمرا ت سے پوری کشمیر ی قوم مستفید ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی مو جودہ حکومت آزادکشمیر میں ریاستی اداروں کی تنظیم نو اورنو جوانوں کو باعزت روزگا ر فرا ہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ن لیگ کی حکومت کا پبلک سروس کمیشن کی تنظیم نو کا فیصلہ خوش آئند ہے جس سے پڑھے لکھے طبقے کا حکومت پر بھی اعتماد بڑھا ہے ،وزیر اعظم پا کستا ن محمد نواز شر یف اور وزیر اعظم آزادکشمیر را جہ فا روق حیدر خا ن کی قیادت میں بہتر ین حکمت عملی کے تحت پا کستا ن اور آزادکشمیر ترقی کی را ہ پر گا مز ن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں