بورے والابار ایسوسی ایشن کے انتخابات ‘(ن)لیگی حمایت یافتہ امیدوار چوہدری شاہد اسلام بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:28

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء)بار ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2017کے لیے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری شاہد اسلام 258ووٹوں کی بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے یاد رہے کہ بورے والا بار کی تاریخ میں جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر یہ ریکارڈ ووٹوں کی کامیابی ہے صدر محمد جاوید شاہین سمیت تمام عہدوں پے اٴْمیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن بورے والا سال2017کے سلسلہ میں جنرل سیکرٹری کے انتخابات کے لیے دو امیدواروں چوہدری شاہد اسلام اور چوہدری عبدالصبور کے درمیان مقابلہ تھا جس کے لیے گزشتہ روزبار روم لائبریری میں پولنگ ہوئی جس میں چوہدری شاہد اسلام366 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اٴْن کے مد مقابل ہارنے والے اٴْمیدوار چوہدری عبدالصبور نی108 ووٹ حاصل کیے جبکہ محمد جاوید شاہین صدر سمیت دیگر عہدیداران پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیںچیئر مین الیکشن بورڈ سردار محمد ایوب ڈوگر ممبران چوہدری سیف اللہ گریوال اور چوہدری علی احمد صابر ایڈوکیٹ نے نتائج کا اعلان کیا

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں