چکوال،کلر کہار پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر لی

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:08

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) کلر کہار پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر لی۔ کلر کہار پولیس نے دو مختلف کارروائیو میں دو ملزمان سے منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد شفیق نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم محمد فیصل ولد محمد اسلم سکنہ خیرپور کے قبضہ سے 180گرام چرس برآمد کی۔ جبکہ ایک اور کارروائی میں اے ایس آئی محمد شفیق نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال ملزم محمد کامران ولد شیر زمان سکنہ خیرپور کے قبضہ سی355 گرام چرس برآمد کی ۔ ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں