چکوال، کلر کہار پولیس نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا

بدھ 18 جنوری 2017 18:38

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) کلر کہار پولیس نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ سب انسپکٹر بدر منیر نے دوران گشت و پڑتال کلر کہار انٹر چینج پر لاہور کی طرف سے آنے والی گاڑی نمبرWH 3324جس کو ملزم جاوید اقبال ولد غلام حسین ساکن ہرن پور تحصیل پنڈدادنخان چلا رہا تھا کو روکا اور اس کے قبضے سے سلفر 50کلو گرام ، کوئلہ چار کلوگرام،100کلو گرام پوٹاشیم نائیٹریٹ، لنگری ایک عدد، چھاننا برآمد کیا۔

(جاری ہے)

محکمہ سول ڈیفنس کی رپورٹ کے بعد سب انسپکٹر نے گاڑی قبضہ میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں