جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل شکور خان نے بابڑہ میں سیوریج سسٹم کیلئے پانچ لاکھ روپے دیدئیے

منگل 17 جنوری 2017 20:21

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جنوری2017ء) جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی فضل شکور خان نے بابڑہ میں سیوریج سسٹم کیلئے پانچ لاکھ روپے دیدئیے۔عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا منتخب لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ فضل شکور خان ۔ تفصیلات کے مطابق ایم سی تھری بابڑہ میں علاقہ عمائدین علاقہ کا اجلاس زیر صدارت قاسم جان منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس ظفر ، سرتاج ، حامد ، اسامہ ، سکندر ، افتخار الدین ، مصلح الدین سمیت دیگر اہل علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں بابڑہ میں سیوریج سسٹم کی خرابی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور اجلاس میں شریک ایم پی اے فضل شکور خان سے سیوریج سسٹم کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر ایم پی ا ے فضل شکور خان نے اپنے جیب سے سیوریج سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے پانچ لاکھ روپے نقد عطیہ دئیے جس پر علاقہ کے لوگوں نے ایم پی اے فضل شکور خان کا شکر یہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں