آفتاب شیر پائو کا تمام قبائلی ایجنسیوں کا دورہ ، پختونوں کو متحد کرنے کا اعلان

12مارچ تک فاٹا کو پختون خواہ میں میں شامل نہیں کیا گیا تو قبائلیوں کے ساتھ شانہ بشانہ جد و جہد کرینگے مر دم شماری میں دھاندلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے، پاکستان افغانستان حالات کو سمجھتے ہوئے بدگمانیاں ختم کریں،منڈا ڈیم اور پہیو ر ہائی لیول کنال کو سی پیک میں شامل کیا جائے سی پیک پر اس وقت مطمئن ہونگے جب عملی طور پر نظر آئیگا، جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 11 فروری 2017 21:37

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیرمین آفتاب احمد خان شیر پائو نے تمام قبائلی ایجنسیوں کا دورہ کر کے پختونوں کو متحد کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر 12مارچ تک فاٹا کو پختون خواہ میں میں شامل نہیں کیا گیا تو قبائلیوں کے ساتھ شانہ بشانہ جد و جہد کرینگے اور کہا کہ مر دم شماری میں دھاندلی کسی صورت قبول نہیں کرینگے اور کہا کہ پاکستان افغانستان حالات کو سمجھتے ہوئے بدگمانیاں ختم کریں ۔

ا نہوں نے منڈا ڈیم اور پہیو ر ہائی لیول کنال کو سی پیک میں شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک پر اس وقت مطمئن ہونگے جب عملی طور پر نظر آئیگا۔ ملکی سیاست میں بالغ نظری کا فقدان ہے اور کہا کہ فیتے کاٹنااچھی بات ہے مگر محسوس صوبہ اور علاقوں کو نوازنے کے بجائے صوبہ اور قبائل کو بھی حقوق دیئے جائے کیونکہ ملک وقوم کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پختونوں نے دی ہیںاور سب سے زیادہ نقصان بھی اٹھایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ کے گائوں شیرپائو میںسابق گورنرشہید حیات محمد خان شیرپائو کی 42ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں فاٹا اور صوبے بھر سے پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جلسہ سے قومی وطن پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری انیسہ زیب طاہرخیلی ، پاکستان مزدور کسان پارٹی کے مرکزی صدر افضل شاہ خاموش ، مزدور رہنما فقیر حسین لالااور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کیو ڈبلیو پی کے صوبائی چئیر مین سکندر حیات خان شیرپاؤ ، جنرل سیکرٹری ہاشم بابر، ضلعی چئیرمین و وزیر اعلیٰ کے مشیر ارشد عمرزئی ، کیو ڈبلیو پی اوورسیزکے کوارڈینیٹر اقبال ودود ، ایم پی اے معراج ہمایون ، نسرین خٹک، نرگس ثمین، پیررحمان اللہ، حامد خان ترنگزئی سمیت صوبے اور فاٹا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے شہید حیات محمد خان شیرپائو کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید وطن نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہون نے حیات محمد خان شیرپاؤ کے نقش قدم پر چلنے کی تلقین کرتے ہوئے ان تمام عناصر کو تنقید کا نشانہ بنایا جو پختون قوم کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازشیںکرنے میں ملوث ہے۔آفتاب احمد خان شیرپائو نے واضح کیا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فاٹاکو خیبرپختونخواہ میں شامل کرنے کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی تھی جس میں فاٹا کے پارلیمنٹرین نے انضمام کے حق میں قرارداد جمع کیا اور اسی حوالہ سے وزیر اعظم نے کمیٹی بھی تشکیل دی ۔

ملک کے تمام سٹیک ہولڈر یعنی تمام سیاسی جماعتیں،فاٹا سے منتخب پارلیمنٹرین ،فاٹا کے اکثریتی عوام ،طالبعلم اور وکلاء فاٹا اور خیبر پختونخواہ کے انضمام پر متفق تھے۔ ٓافتاب شیرپائو نے واضح کیا کہ فاٹا کے انضمام سے ایک طرف پختون اتحاد کو تقویت ملے گی تو دوسری طرف خیبرپختونخواہ ملک کا دوسرا بڑا صوبہ بن جائے گا۔تاہم بدقسمتی سے پختون مخالف عناصر نے فاٹا اور خیبرپختونخواہ کے انضمام کے خلاف سازشیں شروع کر دی ہے۔

آفتاب شیرپائو نے واضح کیا کہ قومی وطن پارٹی ایسے تمام سازشوں کی بھر پور مخالفت کرتی ہے اور پختون قوم کے دشمنوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ آفتاب شیرپائو نے مزید کہا کہ ایسے ملک دشمن اقدامات سے پختون قوم مزید مایوس ہو گی جو کہ وفاق کی بقاء کے لیے خوش آئند نہیں ہے ۔اس موقع پر آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے لیکن اس کو فیڈرل ریاست کے طور پر نہیں چلایا جارہا ہے ۔

ساری توجہ ایک صوبے پر مرکوز ہے اور پورے پاکستان کے وسائل پنجاب کی ترقی کے لیے استمعال کئے جارہے ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ گیس ،خام تیل اور سستی بجلی خیبر پختونخواہ پیدا کر رہی ہے جس کے باوجود صوبے میں لوڈشیڈنگ اور توانائی کی قلت روز بروز بڑھ رہی ہے ۔آٹھارویں ترمیم کے باوجود صوبائی خود مختاری کا مسئلہ حل نہیں ہوا اور وفاقی حکومت صوبائی وسائل کو لوٹ کر پنجاب کی ترقی پر صرف کر رہی ہے پختونوں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے آفتاب شیرپائو نے غیر جانبدار مردم شماری کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پختون دشمن عناصر مردم شماری میں دھاندلی کر کے پختونوں کو اپنے حق سے محروم کرنا چاہتی ہے ۔

انھوں نے واضح کیا کہ مردم شماری میں پنجاب سے لی گئی اعداد وشمار کی گنتی لاہور میں ہوگی ،سندھ سے لی گئی اعداد وشمار کی گنتی کراچی میں ہوگی جبکہ خیبرپختونخواہ سے لی گئی اعداد وشمار کی گنتی کو اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ انھوں نے واضح کیا کہ قومی وطن پارٹی مردم شماری میں دھاندلی ہر گز قبول نہیں کرے گی اور ایسے تمام کوششوں کے خلاف کھل کر احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔

سی پیک منصوبے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پختون دشمن عناصر سی پیک منصوبے سے خیبرپختونخواہ کو نکالنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہے تاکہ صوبے میں کسی قسم کے ترقیاتی منصوبے شروع نہ ہوسکے۔ انھوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول مہیا کیا جاسکے جبکہ خیبرپختونخواہ میں وفاقی حکومت ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہے ہے جس سے صوبے میں لوڈشیڈنگ کا اضافہ ہو رہا ہے ۔

آفتاب شیرپائو نے مزید مطالبہ کیا کہ منڈا ڈیم اور چشمہ رائٹ بنک کینال کو بھی سی پیک کا حصہ بنایا جائے۔اس موقع پر آفتاب شیرپائو نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ پاکستان اپنے خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے کیونکہ بین الاقوامی سطح پر معاشیات کو ترجیح دی جارہی ہے جبکہ سٹریٹیجک پالیسی کو دوسری نمبر پر رکھا گیا ہے ۔اس تناظر میں وفاقی حکومت بین الاقوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خارجہ پالیسی میں موئثر تبدیلی لائے تاکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا کردار موئثر طریقے سے ادا کر سکے۔

چار سدہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں