چونیاں، تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ،دوسرا زخمی ہوگیا

بدھ 15 فروری 2017 16:16

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسد وسیم اپنے ساتھی یسین کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری1180/HZAپر ملتان روڈ پر پتوکی کی طرف جارہا تھا ۔کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نمبری1837/KWCجس کو ڈرائیور محمد اکرم چلا رہا تھا کچل دیا۔جس کے نتیجہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور محمد اکرم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔سٹی پولیس نے نعیم رضا کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں