عوام تخت لاہور سے تنگ آچکے ،نیا پاکستان چاہتے ہیں، پاناما کیس کے بعد عوام کو ان سے نجات مل جائیگی، عمران خان
کرپشن کا کینسر ختم نہ ہونے تک غربت ختم نہیں ہوگی، ڈر ہے وزیراعظم کے وکیل عدالت میں یہ نہ کہہ دیں نوازشریف کو وزیراعظم ہونے کی وجہ سے کرپشن کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کا ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب
اتوار 15 جنوری 2017 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جو لوگ کرپشن کرتے ہیں وہ اپنے نام سے کوئی جائیداد نہیں بناتے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 1993 میں لندن میں فلیٹ خریدے جن کیلئے پیسے یہاں سے بھجوائے گئے، مریم نواز کے فلیٹس مالک ہونے کا انکشاف ہوا تو قطری شہزادے کا جھوٹا خط لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز فلیٹس کی مالک ثابت ہوگئیں تو نواز شریف کی چھٹی ہو جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی جنگ ہم سب کی جنگ ہے اور اگر یہ جیت گئے تو نیا پاکستان بن جائے گا، کرپشن کا کینسر ختم نہ ہونے تک غربت ختم نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ عوام تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں،لوگ نیا پاکستان چاہتے ہیں، پاناما کیس کے بعد عوام کو ان سے نجات مل جائیگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی کم سے کم 500 ارب روپے کی جائیداد یا بینک بیلنس ملک سے باہر ہے، پاناما پیپرز اسکینڈل میں جس دولت کا ذکر ہے وہ تو کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کرپشن کی ٹیم بنا رہا ہوں جس کا کپتان نواز شریف کو مقرر کرونگا، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے وکیل عدالت میں کہتے ہیں وہ وزیراعظم ہیں، ان کیخلاف الزامات لگانے کے ثبوت فراہم کرنے پڑینگے، انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ آنیوالے دنوں میں ان کے وکیل یہ نہ کہیں کہ نواز شریف کو وزیر اعظم ہونے کی وجہ سے کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ اتنی سردی میں بھی اتنے لوگ آئینگے،بڑی تعداد میں شریک ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے آسٹریلیاکیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم پانچوں میچ ہار گئی ہے، میرا مشورہ ہے کہ نواز شریف اور نجم سیٹھی خود میچ کھیلنے جائیں۔ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،700لیٹر مضر صحت دودھ تلف
کمسن طالب علم پراستاد کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او کا نوٹس
آر پی او ڈیرہ غازی خان کا 3 معصوم بچوں کو تیز دھار آلہ سے زخمی اور آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس ،رپورٹ طلب ..
ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو ا?گ لگادی
ڈیرہ غازی خان ، خالہ نے تیز دھار آلے سے تین کم سن بھانجوں کو زخمی کر کے آگ لگا دی، تشویشناک حالت میں ہسپتال ..
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
سیکرٹری داخلہ پنجاب کا سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا،قیدیوں سے مسائل دریافت ..
صوبے کی تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر جدید سہولیات اور اسلحہ فراہم کریں گے،سیکرٹری داخلہ پنجاب
تونسہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر لی
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازی خان نے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا
ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں فالج سے متاثرہ افراد کے علاج معالجہ کیلئے پنجاب کا دوسرا سٹروک سنٹر قائم ..
ڈیرہ غازی خان،جھنگی چیک پوسٹ پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 7 جوان زخمی
ڈیرہ غازی خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات