حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ اور طالب علموں میں خوداعتمادی پیدا کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے‘ میئر شاہد حمید چانڈیہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 22:24

ڈی جی خان ۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ اور طالب علموں میں خوداعتمادی پیدا کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے‘ معاشی وسائل سے محروم طلبہ کو اعلی تعلیم کے حصول کیلئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ شرو ع کیاگیا اور رواں مالی سال کے اندر مستفید ہونے والے طلباء وطالبات کی تعداد دو لاکھ تک ہو جائے گی جس کیلئے 17ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات میئر ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعلی پنجاب کے ڈویژنل سطح کے ادبی مقابلوں کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے نوجوان نسل کی کردارسازی پر توجہ دی جائے‘ ذہانت کے حوالے سے یہ خطہ زرخیز ہے‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ بہتر تعلیم و تربیت کی جائے۔ پرنسپل ادارہ پروفیسر سجاد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1928میں قائم ہونے والے اس ادارہ نے اہم سپوت تیار کیے اعلی عہدوں سے لے کر زندگی کے ہر شعبہ میں نام پیدا کرنے والے طلبہ نے یہاں سے تعلیم حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں