پولیس نے گوجرخان میں ڈکیت گینگ سے پانچ پسٹل چالیس ہزار نقدی برآمد کر لی

جمعرات 12 جنوری 2017 23:16

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) پولیس تھانہ گوجرخان نے ڈکیت گینگ سے پانچ پسٹل چالیس ہزار نقدی برآمد کر لی مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او شیخ قاسم نے بتایا کہ سٹریٹ کرائمز اور روڈ ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ جن میں عبدالمجیب ،،ظفر شہزاد،ولید بٹ ،کامران ،قلب عباس اور منصور علی شامل ہیں گرفتار کیا تھا دوران تفتیش ملزمان سے پانچ پسٹل تیس بور چالیس ہزار نقدی برآمد کر لی گئی ہے ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

شیخ قاسم نے بتایا کہ یہ گینگ شہر میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں اور روڈڈکیتی میں ملوث ہے جس پر سب انسپکٹر سعید اکبر کیانی کو ٹاسک دیا گیا جنہوں نے اس گینگ کو گرفتار کیا اور مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تمام ملزمان گوجرخان شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں