اوستہ محمد ،گنداخہ و گردو نواح میں16گھنٹے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

تیزبارش سے شہر کی مین شاہرائوں ،گلیوں میںپانی کھڑا ہو گیا،بجلی کی فراہمی بھی بند،شہر تاریکی میں ڈوب گیا

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:56

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) اوستہ محمد ،گنداخہ و گردو نواح میں16گھنٹے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ۔تیزبارش ہونے کی وجہ سے شہر کی مین شہراہوں اور گلیوں میںپانی کھڑا ہو گیا۔بجلی کی فراہمی بھی 24 گھنٹے تک بند ۔پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔سردی کی شدت میں اضافہ ۔گیس بھی غائب ۔کاروبار بھی ٹھپ۔شہری پریشان۔

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں بارش ہونے کی وجہ سے شہر میںمین روڈوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنہ رہا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بجلی کی فراہمی بھی چوبیس گھنٹے سے بند،میونسپل کمیٹی کا عملہ پانی نکالنے کے لیے موٹر پمپ کے زریعے پانی نکالنے میں مصروف رہے۔اس موقع پرچیف آفیسر حافظ منیر احمد،سینیٹری انسپکٹر محمد عالم سموں ،بابو سکندر تنیہ نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر میں پانی نکال رہے ہیں۔

محدود وسائل ہونے کے باوجود شہر کی صفائی کے لیے ہمارا عملہ کام کر رہا ہے۔انشاء اللہ جلد ہی شہر سے پانی نکل جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد شہر سے پانی نکالنے کی پوری کوشش جاری ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کے لیے عوام کا تعاون بھی بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں