کوٹری میں حضرت بابا صلاح الدینؒ کے مزار میں مشکوک شخص داخل

مزار میں توڑ پھوڑ ،زائرین پر تشدد، مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

اتوار 29 جنوری 2017 19:50

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) کوٹری میں حضرت بابا صلاح الدینؒ کے مزار میں ایک مشکوک شخص داخل ،مزار میں توڑ پھوڑ زائرین پہ تشدد مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوٹری میں حضرت سخی بابا صلاح الدین کے مزار کے اندر ایک مشکوک شخص داخل ہو گیا اور اندر پہنچتے ہی مزکورہ شخص نے شور غل کرتے ہوئے مزار کے اندر تھوڈ پھوڈ شروع کر تے ہوئے اندر موجود زائرین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بھاگ جانے پہ مجبور کر دیا ، شور غل کی آواز سن کہ قریبی گوٹھ کے مکین موقع پہ پہنچ گئے اور مزکورہ شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تو مزکورہ شخص نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا ،تو لوگوں نے اس کو دبوچ لیاپکڑ کر باہر نکال کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے پہنچکر مزکورہ شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس موبائیل میں ڈال کر اپنے ہمراہ لے گئے اس حوالے سے ایس ایچ او نظر محمد ڈسک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مزکورہ شخص نے اپنا نام ناصر بتایا ہے اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا جبکہ درگاہ کے گدی نشین عبید اللہ چستی نے بتایا کہ مزار پہ سیکورٹی نہ ہونے کے سبب اس طرح کے واقعات روز ہی پیش آتے ہیںکوئی بھی درگاہ مین باآسانی داخل ہو جاتا ہے جبکہ درگاہ کے ارد گرد منشیات استعمال کرنے والے افراد کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہی رہتی ہے جنہیں روکنے ٹوکنے کے لئے کوئی اہلکار موجود ہی نہیں ہوتا انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزار پہ سیکورٹی لگائی جائے اور منشیات استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں