تخت نصرتی میں خون کی ہولی ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

جمعرات 19 جنوری 2017 21:12

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) تخت نصرتی میں خون کی ہولی ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تخت نصرتی میں جائیداد تنازعے پر ریٹائر ہیڈماسٹر نصیر خان مرحوم کے بیٹوں اور نیکم خان کے بیٹوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی، دونوں فریقین نے آدھا گھنٹہ تک ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نصیر خان مرحوم فریقین کی طرف سے تین افراد محمد جاوید ولد نصیر خان، ارسلان ولد بصیر خان ، عاقب جاوید ولد محمد جاوید موقع پر جاں بحق ہوئے اور محمد شبیر ولد نصیر خان شدید زخمی ہوئے، جبکہ نیکم خان فریق سے سیف اللہ ولد نیکم خان شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت نصرتی منتقل کر دیا گیا، تاہم حالت نازک ہونے کی بناء پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک ریفر کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں