ٹی ایم اے کرک ملازمین تنخواہوں کا معاملہ حل نہ ہوسکا ،ملازمین کااحتجاج کااعلان

بدھ 15 فروری 2017 23:36

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ٹی ایم اے ملازمین نے تحصیل ناظم کی جانب سے ادھے تنخواہوں کی ادائیگی آفر مسترد کرتے ہوئے ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ کل تک مکمل تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو اپنے بال بچوں کے ہمراہ ٹی ایم اے آفس کے سامنے دھرنا دینگے اس سے قبل تحصیل ناظم حاجی عبدالوہاب ، نائب ناظم جہانزیب کی تمام تر کوشش کے باوجود ملازمین کو تنخواہون کی ادائیگی نہ ہوسکی احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ ٹھیکیداروں کے ذمہ جو بقایاجات ہیں ان سے ریکوری کرکے ملازمین کو پوری تنخواہیں ادا کئے جائیں اُنہوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ آئندہ ڈیفالٹر ٹھیکیداروں کا ٹی ایم اے میں داخلہ بند کردینگے اور ان کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا واضح رہے کہ ٹی ایم اے ملازمین نے تنخواہوںکی ادائیگی کیلئے پچھے دو ہفتوں سے احتجاج شروع کیا ہے تحصیل ناظم کے علاوہ کسی نے بھی ان کیساتھ کسی قسم کا کوئی تعائون نہیںکیا ہے ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں