کرک شہر کیبل آفس میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی،لاکھوں کانقصان

جمعرات 16 فروری 2017 20:15

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء)کرک شہر کیبل آفس میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 1 بجے کے قریب کرک سٹی بازار میں کیبل آفس میں اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی، آگ لگنے کی وجہ سے کمرے میں پڑا لاکھوں روپئے کا سامان ٹی وی، ایل سی ڈیز، کمپیوٹر، پچاس سے زائد ڈیوائیس،اور پانچ بنڈل کیبل کی تار جل کر خاکستر ہو گئی، خوش قسمتی سے آفس کے اندر سویا ہوا نو جوان معجزانہ طور پر بچ نکلا، آگے پورے آفس کو جل کر راکھ میں تبدیل کر دیا، کیبل مالکان قدرت اللہ، اور حیات خٹک نے کہا کہ آفس میں تقریباً 50 کے قریب ڈیوائسیز تھے، کمپیوٹر ، ایل سی ڈی ، ٹی ویز کو ملا کے تقریباً ہمیں 20 لاکھ روپئے کا نقصان پہنچا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان پہنچا ہے، لہذا ضلعی اور صوبائی حکومت ہماری مالی مدد کریں۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں