پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان کا دورہ کوہاٹ کچہر

سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، مزید اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی

ہفتہ 18 فروری 2017 17:43

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان نے کوہاٹ کچہری کا دورہ کیاسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان نے ضلع کچہری کوہاٹ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سیشن جج کوہاٹ سلطان ترین ،دہشت گردی عدالت کے جج محمد یونس ،صدر ڈسٹرکٹ بار جاوید پنجی اور دیگر موجود تھے جسٹس لعل جان نے کوہاٹ کچہری کا دورہ کیا اور تمام سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کوہاٹ کچہری کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی اس موقعے پر جسٹس لعل جان نے بار روم میں وکلاء سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ ججز اور وکلاء اپنی حفاظت کو خود بھی یقینی بنائیں ان کا کہنا تھا کہ ججز اور وکلاء کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے وکلاء کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا بعد ازاں جسٹس لعل جان نھی ہنگو اور بنوں کچہری کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں