لکی مروت،پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مبینہ سمگلروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں، دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 14 جنوری 2017 17:53

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) پولیس نے گنڈی عمر چیکڑ کے نزدیک ناکہ بندی کے دوران مبینہ سمگلروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس نے گنڈی عمر چیکڑ کے قریب ناکہ بندی کرر کھی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نمودار ہوئے جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل موڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی پولیس پارٹی نے تعاقب کرکے دونوں موٹر سائیکل سواروںمحمد قیوم اور امیر حمزہ کو گرفتار کرکے ان کے پاس موجود پلاسٹک تھیلے سی3000 گرام چرس برآمد کرلی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان منشیات فروخت کرنے کا دھندہ کرتے ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں