لنڈیکوتل میں نمونیہ سے دو کمسن بچے جاں بحق

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:05

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) لنڈیکوتل میں نمونیہ بیماری سے دو کمسن بچے جاں بحق ہو گئے ‘سردی کی شدت کی وجہ سے پورا علاقہ نمونیہ کی لپیٹ میںہے ،سخت سردی اور بد تر لوڈشیڈنگ کی وجہ ہسپتال میں نمونیہ میں مبتلا بچے کا رش بڑھ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لنڈ یکوتل کے علاقہ فاظمی خیل میں نمونیہ کی بیماری سے دو بچے نظام ولد بجلی گل اورصوفیان ولد انذرگل جاں بحق ہو گئے ہیں گزشتہ روز ایک اور علاقہ صدوخیل میں عطااللہ آفریدی کا بھی ایک کمسن بچہ نمونیہ سے جاں بحق ہو گیا تھا ۔

سخت سردی اور علاقے میں بجلی عدم فراہمی کی وجہ سے پورا علاقہ نمونیہ بیماری کی لپیٹ میںہے۔ اس سلسلے میںایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر راسم شاہ شنواری نے بتایا کہ نمونیہ کی بیماری اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ہر دوسرا بچہ اس مرض میں مبتلا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں پندرہ گھنٹے بجلی کی بندش کے باعث بچوں کو داخل نہیںکر سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ نمونیہ مرض میں مبتلا بچوں کو نیبولائزیشن کی بھی ضرورت ہو تی ہیںجوکہ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث بچوں کو فراہم نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے نمونیہ سے بچائو کا طریقہ کار بتاتے ہوئے والدین پر زور دیا کے بچوں کو سردی سے بچائیں اورجو بچے نمونیہ کاشکار ہوچکے ہیں انہیںجہاں تک ممکن ہوسیکے گر م رکھے ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں